ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہائی کورٹ کے ججوں کے ٹرانسفر کامعاملہ؛ سپریم کورٹ کا مرکز کے رویے پراظہار ناراضگی

ہائی کورٹ کے ججوں کے ٹرانسفر کامعاملہ؛ سپریم کورٹ کا مرکز کے رویے پراظہار ناراضگی

Tue, 03 Jan 2017 03:36:28    S.O. News Service

نئی دہلی،2/جنوری (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) ہائی کورٹ ججوں کے ٹرانسفر کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے مرکز کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔سپریم کورٹ نے مرکزسے ا س معاملہ پرتین ہفتے میں وضاحت طلب کی ہے۔کورٹ نے کہا کہ اٹارنی جنرل(اے جی) صاف طورپربتائیں کہ کورٹ کی ہدایت کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کے ٹرانسفر کا حکم کیوں نہیں دیاگیا؟۔ چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکرنے کہاکہ یہ ٹرانسفر کا معاملہ تقریباََسال بھر سے زیر التوا ہے،اس لیے حکومت کو اس کا صاف جواب دیناچاہیے، اگر حکومت کو کوئی پریشانی  ہے تو کورٹ کو بتانا چاہیے، ایسی فائلیں واپس بھیجنی چاہیے، ایسے معاملوں کو لٹکایا نہیں جا سکتا۔قابل ذکر ہے کہ جسٹس کے ایم جوزف کو اتراکھنڈ سے تلنگانہ، جسٹس ایم آر شاہ کو گجرات سے مدھیہ پردیش، جسٹس مکھرجی کو کرناٹک سے اتراکھنڈاورجسٹس بالمیکی مہتا کو دہلی سے مدراس ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کے لیے کا لیجیم نے مرکز کو سفارشات بھیجی تھیں جو فروری سے ابھی تک زیر التوا ہیں، وہیں گجرات کے وکیل یتن اوجھا نے کورٹ میں کہا کہ گجرات میں حالات خراب ہیں اورہائی کورٹ کے جج کے ٹرانسفر کی فائل گزشتہ سال فروری سے زیر التوا ہے۔اس سے پہلے 18/نومبر کی سماعت میں ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے معاملے میں سپریم کورٹ اور مرکزی حکومت کے درمیان تکرار اور بڑھ گئی تھی۔سپریم کورٹ نے مرکز کو ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری کے لیے 43امیدواروں کو تقرری دینے کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ تین ہفتے میں مرکزی تقرری دے۔کورٹ نے مرکز کی ان لوگوں کی تقرری پر غور کرنے کی دلیل مسترد کر دی گئی تھی۔ مرکز نے اس فہرست کوواپس بھیجاتھا۔
 


Share: